ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا کے خلاف جنگ میں پنجاب دیگر ریاستوں سے آگے

کورونا کے خلاف جنگ میں پنجاب دیگر ریاستوں سے آگے

Mon, 06 Jul 2020 21:47:44    S.O. News Service

لدھیانہ،6؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی)عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے میں پنجاب ملک کی دیگرریاستوں سے آگے نکل گیا ہے۔ یہ اطلاع صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر بلبیر سنگھ سدھو نے کل ربو اونچی گاؤں میں بابا مہاراج سنگھ کے شہیدی دیوس پر منعقدہ ریاستی سطح کے پروگرام کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کی قیادت والی ریاستی حکومت کی جانب سے کووڈ کو پھیلنے سے روکنے کے لئے وقت پر کیے گئے مناسب اقدامات کے سبب پنجاب کورونا وائرس کی مار سے بچ گیا ہے۔

بلبیر سنگھ سدھو نے کہا کہ وبا سے لوگوں کو بچانے کے لئے ریاست میں ٹیسٹ اور علاج کا پورا بندوبست کیا ہے تاکہ پرائیویٹ اسپتالوں پر لوگوں کو منحصر نہ رہنا پڑے۔ ریاست میں ہر روز دس ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ امرتسر کی ایک لیب کی طرف سے جھوٹی پازیٹو رپورٹ دینے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ محکمہ کی طرف سے اس لیب کا لائسنس منسوخ کردیا گیا ہے۔


Share: